ابنا: پاکستان کی عدلیہ کے سربراہ افتخار محمد چوہدری نے کہنا ہے کہ سارا ملک اسلحے سے بھرا پڑا ہے، ہم آتش فشاں کے دھانے پرہیں۔ ساری ایجنسیاں اور ادارے ایک ہوجائیں، گارنٹی دیتا ہوں کل سے کراچی میں ایک گولی نہیں آسکتی، چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے ”کراچی بے امنی عمل درآمد کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سارامعاملہ پیسے کا ہے، کراچی کے معاشی وسائل پر قبضے کی جنگ ہے۔ منشیات،اسلحہ اسمگلنگ اور دیگرجرائم کا پیسہ کراچی بدامنی میں استعمال ہوتا ہے۔ عدالت نے پولیس اور رینجرز کی شہر میں بحالی امن کی کوششوں کو قابل تحسین قرار دیا۔درایں اثنا جسٹس جواد ایس خواجہ نے کراچی بد امنی کیس میں ریمارکس دیئے کہ جو کچھ ملک میں ہورہا ہے، وہ کھلی بے حسی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
29 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 476799
پاکستان کی عدلیہ کے سربراہ افتخار محمد چوہدری نے کہنا ہے کہ سارا ملک اسلحے سے بھرا پڑا ہے، ہم آتش فشاں کے دھانے پرہیں